کاروار20/اکتوبر (ایس او نیوز) کاروار سے قریب 81/ کلومیٹر دورضلع اُترکنڑا کے جوئیڈا تعلقہ میں ایک بائک کو کچل کر نامعلوم سواری فرار ہوگئی جس کے نتیجے میں بائک پر سوار دومیں سے ایک موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
مرنے والے بائک رائیڈر کی شناخت رامناتھ ہریجن (55) اور زخمی کی شناخت شنکر نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس نے زخمی کو مقامی اسپتال میں داخل کیا ہے جس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
حادثہ جمعرات کی صبح قریب گیارہ بجے پیش آیا۔
رام نگرپولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس ٹکرمارکر فرار ہونے والی سواری کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔